کراچی(اسٹاف رپورٹر)انصاف نہ فراہم کئے جانے پر متاثرہ شخص محمد امین نے خود کشی کی دھمکی دے دی۔ ’’امت‘‘ سے گفتگو میں محمد امین کا کہنا تھا کہ مجھے 3 سال سے اووربلنگ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک کے ظلم کیخلاف میں نے بجلی دفاتر کے سیکڑوں چکر کاٹے، لیکن نہ تو مجھے درست بل فراہم کیا جا رہا ہے اور نہ ہی میری کسی درخواست پر شنوائی ہوئی، جبکہ محتسب کا فیصلہ ماننے سے بھی کے الیکٹرک انکاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بال بچوں والا ہوں اور قلیل آمدنی پر اپنا گزارا کرتا ہوں، میں بوگس بل بھروں یا پھر اپنے بچوں کا پیٹ پالوں۔ اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ میرا مسئلہ حل کیا جائے ،ورنہ میں خودکشی کر لوں گا۔