چائنیز و لوکل کنٹریکٹرز کو امام بارگاہوں-جلوس راستوں کی صفائی کیلئے ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن اسد ابڑوکی زیرصدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں محرم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام افسران کو کنٹی جنسی پلان جلد مرتب کرنے اورشہریوں کو ریلیف یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام چائنیز و لوکل کنٹریکٹرز کو معمول کا کچرا اٹھانے کیساتھ ساتھ امام بارگاہوں وجلوس کے راستوں کی صفائی کیلئے حکمت عملی مرتب دیں تاکہ شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔ دریں اثنا شکایتی مراکز کو فعال رکھنے اور عوامی شکایات بروقت متعلقہ افسران تک پہچانے کے عمل کوتیز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ محرم کے حوالے سے صفائی کی رپورٹ روزانہ پیش کی جائے تاکہ کام میں بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جاسکیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی ٹی ایس سے رپورٹ بھی روزانہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے چئیرمین ڈی ایم سیز سمیت دیگر اداروں کیساتھ مکمل رابطے اور تعاون یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر شرقی، غلام عباس منگریو، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ملیر، طارق نظامانی، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا، الماس سلیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن جنوبی، مقصود حسین، اسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن غربی، انچارج کمپلنٹ سیل مومل قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی ٹی ایس اینڈ لینڈ فل سائٹ محمد ارشاد و دیگر بھی موجود تھے۔

Comments (0)
Add Comment