اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن سماعت کریں گے۔نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی یہی بنچ سماعت کرے گا۔