کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ماہانہ ضلعی ناظمین کا اجلاس شاہ لطیف ٹاؤن جامع مسجد اقصیٰ مرکز دفتر ختم نبوت میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کراچی کے امیر مولانا محمد اعجاز مصطفی نے کرتے ہوئے کہا قادیانی ہر ممکن کوشش میں ہے کہ ملک پاکستان کے امن کو خراب کرے اور اقتدار میں قابض ہو جائے اجلاس میں مولانا رضوان قاسمی‘ مولانا عبدالحئی مطمئن‘ مفتی اسحاق مصطفی‘ مولانا شعیب کمال‘ محترم عرفان شاہ نے جبران ناصر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ قانون کیخلاف چلنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے قادیانی ناصر جبران کے بھائی بہن ہوسکتے ہیں کسی مسلمان کے نہیں ہاں اگر قادیانیت اپنے کو اقلیت تسلیم کرلے تو وطنی بھائی کہلا سکتے ہیں جیساکہ دیگر اقلیت ہمارے وطنی بھائی بہن ہیں اور ہمیں ان سے کوئی اشکال نہیں مولانا محمد کلیم اللہ نعمان نے دوران اجلاس عاطف میاں کی نامزدگی واپس کرنے کو سراہا۔