وزیر اعظم بجلی-گیس قیمتوں میں اضافہ روک کر عوام کو ریلیف دیں- افضال احمد

کراچی (پ ر)پیپلزپارٹی ضلع وسطی کے سابق سیکریٹری اطلاعات افضال احمد، احمد فہیم، اسلم سومرو، طارق نعیم، شیر تنولی، ذاکر بلتی، ڈاکٹر ناصر و دیگر نے گیس قیمتوں میں 46فیصد اور بجلی قیمتوں میں فی یونٹ 2روپے کے اضافے کی پرزور مذمت کی ہے، انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کی دعویدار پی ٹی آئی حکومت نے آتے ہی مہنگائی میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔ عوام عمران خان کو یاد دلاتے ہیں اور امید کرتے ہیں وہ اپنے دعوئوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

Comments (0)
Add Comment