لاہور(امت نیوز)صوبائی دارالحکومت میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ملکیتی پلازے میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی جس کے مطابق آگ میزونیٹ فلور پر موجود تاروں کے گچھے میں لگی جس کے باعث تیسری منزل کے 3کمرے متاثر ہوئے ،پلازے میں کوئی اہم سرکاری دفتر موجود نہیں۔آگ لگی یا لگائی گئی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق آگ پھیلنے کے بعد 43 افراد کو بحفاظت پلازے سے نکالا گیا تاہم گھٹن سے متاثر 7 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران ایک فرد چھلانگ لگانے کے باعث جاں بحق ہوا ، پلازے میں واٹر ہائیڈرنٹ اور ہنگامی خارجی راستے موجود ہیں، 35 افراد انتظامات کے باعث خود باہر نکلنےمیں کامیاب ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے والے فلور پر کوئی اہم سرکاری دفتر نہیں۔ادھرعلی گروپ کے ترجمان کاکہناہے کہ آتشزدگی سے کوئی سرکاری ریکارڈنہیں جلا۔