نوازحکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات منظرعام پرلائی جائیں- وزیر اعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاک شوز میں سابقہ حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کو میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جائے اور سابقہ (ن) لیگی حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے لائی جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ (ن) لیگی حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی معاشی بدحالی اور بالخصوص پاور سیکٹر کی بدحالی پر بریفنگ دی جائیں جب کہ تحریک انصاف کے منشور اور کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ پارلیمان کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment