موبائل فون اسمگلنگ کیلئے حوالہ نیٹ ورک کا استعمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) موبائل خریداری کیلئے بیرونی ممالک میں رقوم حوالہ ذریعے بھجوائی جا رہی ہے ۔کسی کو رقم دبئی میں درکار ہو تو حوالہ ڈیلر فی درہم25پیسےاضافی وصول کرتا ہے۔رقم خواہ کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو ،دبئی میں وصولی15درہم وصول کی جاتی ہے۔رقم لندن بھیجنے کی فیس فی پاؤنڈ55پیسے ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے حوالہ کے کاروبار میں ملوث افراد کے بارے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔حوالہ نیٹ ورک چلانے والی بڑی مچھلیوں کو جلد ہی شکنجے میں آنے کے امکانات ہیں۔

Comments (0)
Add Comment