کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ایک سال کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک بڑا مسئلہ پانی بھی ہے، جسکا حل نکالنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں آبی قلت سے پہلے پہلے ڈیمز کی تعمیر نہایت ضروری ہے۔