آواران میں آپریشن-4دہشتگرد ہلاک-فوجی جوان شہید

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی رمز علی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران کے قریب جھاؤ کے علاقے میں بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رواں سال مشکئی میں فوجی قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث تھے, اس حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آوران کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمز علی نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک اور جوان نائیک یعقوب زخمی ہوا۔24 سالہ رمز علی شہید کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور میرس سے تھا۔

Comments (0)
Add Comment