ناموس رسالتؐ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ڈاکٹرنورالحق قادری

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ ڈاکٹر نورالحق قادری سے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی کی زیر قیادت علماکے ایک وفد نے ملاقات کی۔ڈاکٹر نورالحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام کے نام پربننے والی ریاست میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے،ناموس رسالت کا مسئلہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment