ناظم آباد میں شادی تقریب میں جھگڑے سے 5 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاپوش نگر کے علاقے ناظم آباد چاندنی چوک کے قریب شادی کی تقریب میں ڈیک بجانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا اور اس دوران وہاں موجود لوگ آپس میں لڑپڑے اور ایک دوسرے پر ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال شروع کردیا، جس سے شادی کی تقریب میدان جنگ میں بدل گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

Comments (0)
Add Comment