گلستان جو ہر میں کار میں سوار 4رکنی ڈکیت گروہ سرگرم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے شہری گھروں میں بھی غیر محفوظ ہوگئے۔ گلستان جو ہر میں کار میں سوار 4 رکنی ڈکیت گروہ سرگرم ہوگیا، ملزمان نے محض 17 منٹ میں مقامی انجینئر کے گھر کا صفایا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک 16 میں کار سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے شاہد نامی شہری کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا، اہلخانہ کے مطابق ملزمان نے محض 17منٹ میں گھر کا صفایا کیا اور فرار ہوگئے، ملزمان نے گھر میں رکھی غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان پر ہاتھ صاف کیا، گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ملزمان کی کار کے مناظر بھی محفوظ کر لئے ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ وارداتوں میں بیش قیمت کار کا استعمال کر رہا ہے جس پر جعلی نمبر پلیٹ نصب ہے، متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس کی فارنزک ٹیم نے ملزمان کے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment