نوازشریف کودوران سماعت وظائف – کتابوں کے تحائف مل گئے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )میاں نوازشریف کودوران سماعت وظائف اور دیگر کتابوں کے تحائف مل گئے ۔پارٹی رہنما کی جانب نوازشریف کو رابرٹ گرین اور جوز ایلفر کی کتاب ” دی 48 لاز آف پاور “ تحفے میں دی گئی جبکہ اس کے علاوہ انہیں اسلامی وظائف کی کتابیں بھی پیش کی گئیں جو نوازشریف نے اپنے پرسنل سٹاف کے رکن شکیل احمد کے حوالے کر دیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور متعدد ن لیگی رہنما کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ راجہ ظفر الحق اور اقبال ظفر جھگڑا نے نواز شریف سے ملاقات کی۔پیر کے روزسماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماء بھی عدالت میں موجودتھے اور انہوں نے میاں نوازشریف سے ملاقات بھی کی اس دوران میاں نوازشریف نے اپنی صحت کے بارے میں بھی بتایاکہ وہ ٹھیک ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment