اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ واجدضیانے کہا ہے کہ ایک دستاویزمیں ہل میٹل کوکمپنی لکھاگیاتھا،مزید سماعت آج ہوگی۔اسلام آبادکی احتساب عدالت نمبر دو میں جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت کی،نواز شریف کو 12 ویں بار پیش کیا گیا۔