ڈیفنس میں فٹ پاتھ اسکول سے 2 لاکھ روپے۔کمپیوٹرز چوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں واقع فٹ پاتھ اسکول سے نامعلوم ملزمان اساتذہ کی تنخواہ کے 2 لاکھ روپے،کمپیوٹرز اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو بدرکمرشل میں واقع فٹ پاتھ اسکول کی عمارت میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان داخل ہوئے۔اسکول میں رکھی اساتذہ کی 2 لاکھ روپے سے زائد کی تنخواہ ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔اسکول انتظامیہ پیر کی صبح پہنچی، تو اسکول کا مین دروازہ کھلا ہوا تھ، جب کہ پرنسپل کے دفتر میں اساتذہ کی رکھی ہوئی تنخواہ ، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ موجود نہیں تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا، بلکہ صرف چوری کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔

Comments (0)
Add Comment