ونی کی رقم عدم ادائیگی پر بچی اغوا کی کوشش

ڈہرکی (نمائندہ امت) ونی کی رقم ادا نہ کرنے پر ڈہرکی میں بچی اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ نواحی علاقے اللہ بخش پتافی میں بااثر افراد نے 3 سال کی معصوم بچی مسکان پتافی کو گھر سے زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔5 سال قبل عباس پتافی نے سومرا برادری کی لڑکی خانزادی سومرو سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر جرگے نے جوڑے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سالہ بچی مسکان کو ونی کرنے کا حکم دیا تھا، انکار پر بااثرافراد نے گھر پر حملہ کرکے ونی بچی مسکان کو اغوا کرنے کی کوشش کی، گزشتہ روز پتافی برادری کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment