کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ چیف سیکریٹری سندھ کے لئے وفاقی کی جانب سے ارسال کردہ گریڈ 22 کے تین افسران میں سے ممتاز علی شاہ کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے اسٹبیلشمنٹ ڈویژن کو لیٹر ارسال کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے کے لئے تین نام تجویز کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ارسال کئے تھے جن میں حکومت سندھ نے گریڈ 22کے سینئر افسر اور اس وقت وفاق میں سیکریٹری پورٹ اینڈ شپنگ کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے ممتاز علی شاہ کے نام میں اتفاق کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو انہیں چیف سیکریٹری سندھ تعینات کرنے کی سفارش کردی ہے واضح رہے کہ ممتاز علی شاہ کا شمار اچھی شہرت رکھنے والے افسران میں ہوتا ہے وہ سندھ گریڈ 18سے گریڈ 21تک کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں وہ سندھ میں چیئرمین اینٹی کرپشن ،سیکریٹری محکمہ اطلاعات سمیت سیکریٹری محکمہ داخلہ سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹری کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ، ڈپٹی سیکریٹری عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔