پاکستان میں مقیم کشمیری برادری کی مجوزہ نشست این اے 30 ختم کرنا قابل مذمت ہے- سردار عبدالحمید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر سندھ زون کا اجلاس امیر سندھ سردار عبدالحمید خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں آ زاد کشمیر حکومت کی طرف سے پاکستان میں مقیم کشمیر کمیونٹی کی مجوزہ نشستیں ایل اے 30 کو ختم کر نے کی شدید مذمت کی گئی اور کہاگیا کہ اس عمل سے کراچی کی مقیم کشمیری برادری میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے جماعت اسلامی دیگر جماعتوں سے مل کر لائحہ عمل طے کرے گی۔ اجلاس میں ڈاکٹراسامہ رضی کی اہلیہ اور نائب امیر سندھ زون راجا صغیر کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفر ت اور تعزیت کی گئی ۔

Comments (0)
Add Comment