کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سر براہی میں2رکنی بنچ نے پولیس اہلکار کے قتل میں ماتحت عدالت سے ملنے سزاؤں کے خلاف لیاری گینگ وار کے کارندے شوکت علی عرف بابا عرف شوکی کی اپیل کو مسترد کر تے ہوئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو بر قرار رکھا ہے۔ماتحت عدالت نے عمر قید و دیگر جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔اسی عدالت نے ضیاءالدین اسپتال پر رینجرز کے چھاپوں کے خلاف دائر درخواست پر مدعاعلہیان کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔