کراچی (پ ر) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز موتی والا نے کہاہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران تیزی سے شدت اختیار کررہا ہے۔ ڈیموں کی تعمیر کے خلاف بھارت کی جانب سے سازشیں ہوسکتی ہیں۔ ڈیفنس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ماضی کے حکمران اس جانب توجہ دیتے تو شاید حالات اس قدر پیچیدہ نہ ہوتے۔