خان صاحب! اپنی تعریف کرناچھوڑ دیں قوم پر ٹیکس لگائیں-ہارون رشید کامشورہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے وزیراعظم عمران خان کومشورہ دیا ہے کہ خان صاحب! اپنی تعریف کرناچھوڑ دیں، قوم پر ٹیکس لگائیں اور اس کی سمت درست کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ آپ نے شوکت خانم بنایا، ورلڈ کپ جیتا،قومیں علم، عمل اور اعتدال سے بنتی ہیں،لہذا اب اپنی تعریف کرنا چھوڑ دیں۔ترقی کرنے والے ممالک اپنی غلطیوں پرغوراورخامیاں کنٹرول کرکے آگے بڑھے۔ہمارے اپنے بہت وسائل ہیں ۔ ضیا الحق کے دور میں 16فیصد ٹیکس دیا جاتا تھا۔اگر آج بھی ٹیکس کا نظام 16فیصد ہوتوملکی معاشی بحران کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

Comments (0)
Add Comment