ڈیرہ بگٹی میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ایک اور حاملہ خاتون جاں بحق

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)ڈیرہ بگٹی میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ایک اور خاتون دوران حمل جاں بحق ہوگئی،رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 6 جبکہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد اکیس تک پہنچ گئی ،جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت مسمات گلزادی زوجہ مراد نوتھانی بگٹی سے کی گئی ،ذرائع کے مطابق رواں ماہ یہ خواتین اور بچوں کی ہلاکت کا چھٹا جبکہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ہلاکتوں کا اکیسواں واقعہ ہے ۔

Comments (0)
Add Comment