لاہور(نمائندہ امت) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن کے ڈویژن بینچ نے اپنے رجسٹرار سے ان پیلٹ متاثرین کی فہرست طلب کی ہے جن کے بارے میں قابض حکام نے کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ۔کمیشن نے حکام کو بھی اگلی سماعت پراس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت کمیشن کے چیئر پرسن ریٹائرڈ جسٹس بلال نازکی اور کمیشن کے رکن جنگ بہادر سنگھ جموال پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے جاری کی ہے۔کمیشن نے کہاکہ ادارہ ان افراد کو تلاش کرکے کیسوں کا اندراج کرے گا جن کے بارے میں رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔