شانگلہ ری پولنگ میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

الپوری(نمائندہ امت)پی کے 23شانگلہ ون ری پولنگ کے غیر سرکاری ، غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسف زئی 42116 ووٹ لیکر میدان مار لیاجبکہ مسلم لیگ نواز کے محمد رشاد خان نے 22315ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔شانگلہ کے پہلے صوبائی حلقے پی کے 23میں 135پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ، حاجی سید فرین گروپ کے اتحادی شوکت یوسف زئی 42 ہزار 116 ووٹ حاصل کرکے اس حلقے سے کامیاب قرار پائے گئے، جبکہ ن لیگ اور متحدہ اپوزیشن اپوزیشن کے نامزد امیدوار محمد رشاد خان 22 ہزار 315 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

Comments (0)
Add Comment