اسلام آباد ( محمدفیضان) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ا علیٰ ذرا ئع نے انکشاف کیا ہے کہ پری پیڈ کارڈ پر ٹیکس کٹوتی نہ ہونے سے ایف بی آر کو ہر ماہ ریونیو کی مد میں پا نچ ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور جون سے آ ج تک ہونے وا لے کل نقصان کا اندازہ 17ارب روپے لگایا گیا ہے۔ پری پیڈ موبائل فون کا رڈز پر ٹیکس کٹوتی کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کی جا نب سے لیے گئے سوموٹو نوٹس کی درخواست کی سماعت آ ج ہو گی ۔چیف جسٹس جسٹس ثا قب نثا ر سماعت کرینگے۔ ذرا ئع کے مطابق فیڈرل بورڈآف ریونیو نے عدالت عظمی سے پری پید موبائل فون کا رڈز پر ٹیکس کٹوتی کی بحا لی کی سفارش تیا رکی ہے ۔ا یف بی آ ر کا مو قف ہے کہ پری پیڈ کارڈ پر ٹیکس کٹوتی نہ ہونے سے ا یف بی آر کو ہر ماہ 5ارب روپے کا نقصان ہو رہاہے جبکہ ایف بی آ ر کے اندازے کے مطابق ٹیکس کی عدم بحالی کی صورت میں سرکا ری خزانے کو رواں مالی سال میں 60 ارب روپے کا ریونیو کی مد میں نقصان ہوگا ۔اس حوالے سے مقدمے کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔