عمر کےوالد نے کے الیکٹرک سے رابطے کی تردید کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمر کے والد نے کے الیکٹرک کی جانب سے کسی بھی قسم کے رابطے اور آفر کی تردید کردی ۔ کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہونے والے عمر کے والد محمد عارف کا اس حوالے سے ’’امت‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بعض ٹی وی چینلز پر کے الیکٹرک سے متعلق یہ بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے عمر کے علاج معالجے اور تعلیمی اخراجات کے لئے آفر کی ہے لیکن فیملی نے انکار کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کوئی رابطہ ان کے ساتھ ہوا اور نہ ہی انہیں کوئی آفر کی گئی ، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل پر اس حوالے سے ایک لیٹر بھی دکھایا گیا جس کے متعلق انہیں کوئی علم نہیں کہ وہ کس نے جاری کیا اور اس میں کیا تحریر تھا ۔

Comments (0)
Add Comment