بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہری شہید

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید ہوگیا۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سماہنی کے سرحدی گاوٴں جھامرہ میں بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر رات بھر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جب کہ فضا میں روشنی کے گولے بھی فائر کئے گئے۔بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ اور وہاں موجود شہری شہید ہوگیا۔ شہید شخص کی شناخت گفتار حسین کے نام سے ہوئی۔ پاک فوج نے بھی بھارتی چوکیوں پر گولہ باری کی اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

Comments (0)
Add Comment