لاہور(امت نیوز)پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے وزیراعظم عمران خان کی” پلانٹ فار پاکستان “ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، پشاور زلمی کی جانب سے قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخواہ میں شہداء کے نام سے درخت لگائے جائیں گے ،پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہداء اور حکومت پاکستان کی درخت لگاوٴ مہم میں پشاور زلمی اور کرکٹرز بھی حصہ لیں گے، قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخواہ میں شہداء کے نام سے درخت لگائے جائیں گے۔