لاہور(امت نیوز)اسپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کے سربراہ،آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس نے کہا کہ احسان مانی کی کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں،وہ2003 سے لیکر 2006ء تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر رہے اور کرکٹ کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور کینیا کی ٹیمیں چند برس قبل پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں ہم امیدکرتے ہیں کہ احسان مانی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے مزید اہم اقدامات کریں گے، ایشیئن بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا کہ ہم احسان مانی کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہترین انداز میں چلائیں گے اور کرکٹ کی بہتری کے مزید اقدامات کریں گے۔