نئے آئی جی کلیم امام کراچی پہنچ گئے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا عزم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے نئے تعینات ہونے والے آئی جی کلیم امام گزشتہ روز کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔محکمہ پولیس کو اچھا بنانے کے لئے بھرپور محنت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے عوام سے بھی پولیس سے تعاون کی اپیل کی ہے۔بعدازاں آئی جی سندھ پروٹوکول کے بغیر گھر روانہ ہوگئے۔

Comments (0)
Add Comment