واشنگٹن (ایجنسیاں) ریاست نیو یارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کو 17 برس مکمل ہوگئے،اس موقع پر حملے میں ہلاک افراد کے لواحقین اور امریکی شہری گراؤنڈ زیرو پر جمع ہوئے اور اپنے پیاروں کو یاد کرکے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔ جب کہ امریکا میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا جبکہ پینٹاگون اور نیویارک میں مرنے والوں کے اہل خانہ شریک ہوئے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کو 17 سال گزرگئے تاہم واقعے بعد سے دنیا دہشت گردی کی آگ میں پھنس چکی ہے۔