مردان(نمائندہ امت ) تھانہ سٹی کے علاقہ باغ ارم میں غیرت کے نام پر بھتیجوں نے فائرنگ کرکے اپنی پھوپھی کو والدین کے سامنے قتل کرڈالا، مزاحمت پر والد کو زخمی کردیاگیا ،مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ سٹی کے علاقہ باغ ارم میں یہ واردات پیر کی رات رونما ہوئی پولیس کے مطابق مسماةوحیہ نے چند سال قبل غریب آباد لوندخوڑ کے رہائشی فخرعالم سے پسند کی شادی کی تھی وقوعہ کے وقت مقتولہ اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی کہ مبینہ ملزمان بھتیجوں نذیرالرحمان ،ظہورالرحمان پسران فضل الرحمان ساکن غریب ابادلوند خوڑ نے اپنے دودیگر ساتھیوں فضل امین ولد ظاہر جان ساکن خویشکی اورلطیف ولد شیر رحمان ساکن پیر سباق سے مل کر گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس سے مسماة وحیہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ مزاحمت پر اس کے والد لیاقت زخمی ہوگیا واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔