کورنگی میں تالا توڑ گروپ سے تاجر خوفزدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی دو نمبر میں تالا توڑ گروپ کی وارداتوں کے بعد تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ 3 روز گزرنے کے باوجود پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی مارکیٹ میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر دو میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے بعد تالا توڑ گروپ بھی سرگرم ہوگیا،جس سے تاجر خوفزدہ ہیں۔3 روز قبل تالا توڑ گروپ کے کارندے کورنگی دو نمبر مارکیٹ کی 3 دکانوں کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور نقدی کیش لے گئے، جس پر تاجروں نے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تالا توڑ گروپ نے جیولرز، ٹریول ایجنسی اور جنرل اسٹور کے تالے توڑ کر واردات کی تھی، لیکن تاجروں کی جانب سے کوئی درخواست یا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔مارکیٹ میں چوکیداری نظام نہیں ہے ، جس کی وجہ سے ملزمان بآسانی مارکیٹ میں واقع دکانوں کے تالے کاٹ کر واردات کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد مارکیٹ میں پولیس کی نفری تعینات کردی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

Comments (0)
Add Comment