رحمت ٹرسٹ کے طبی کیمپ سے 250 افراد مستفید

کراچی(پ ر)رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت نئی کراچی سیکٹرالیون ڈی میں مفت طبی کیمپ لگا یا گیا۔کیمپ کا افتتاح ٹرسٹ کے بانی رحمت بھائی نے کیا۔ڈاکٹروں نے 250 مریضوں کا معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے مریضوں کو ہڈیوں کے امراض سے متعلق آگہی فراہم کی۔رحمت بھائی نے کہا کہ شعوروآگہی پیداکر کے امراض کو روکا جاسکتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment