کراچی (بزنس رپورٹر) میڈی کیم گروپ اور آرکیڈ اسکول کی جانب سے اون کراچی گرین کراچی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ دی آرکیڈ اسکول گلشن اقبال برانچ میں تقریب کے مہمان خصوصی میئر کراچی وسیم اختر تھے۔ اس موقع پر ڈی ایم سی ایسٹ کے چیئرمین معید انور، وائس چیئرمین عبدالروف ، کے این اکیڈمی کے سربراہ خلیل نینی تال والا، ایجوکیشن ویلی کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ظفر ریاض باری، یوسی 21کے چیئرمین محمد عدنان، سماجی شخصیت غلام محمد، تحسین غوری، خرم فرحان، میڈم منزہ نوشین، جاوید کیانی، عمرخان اوردیگر نمائندے بھی موجودتھے۔ وسیم اختر نے کہاکہ گشن اقبال میں گیلانی ریلوے اسٹیشن سے لے کر گلشن فلائی اوور تک بلاک 1,2,5تک 25ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے خلیل احمد نینی تال والا کی کاوشوں کو سراہا، خلیل احمد نینی تال والا نے کہاکہ نہ صرف اس مہم میں پودے لگائے جائیں گے بلکہ ان کی نگہداشت بھی کی جائے گی۔ بعدازاں میئر کراچی خلیل احمد نینی تال والا کے ہمراہ گرین بیلٹ پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔