لاہور( این این آئی) تحریک انصاف نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی خاتون رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس اور رنج وغم کا اظہار اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔