حکومت محنت کشوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔لیاقت ساہی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیمو کریٹک ورکز فیڈریش اور اسٹیٹ بینک سی بی اے یونین کے سیکرٹری جنرل لیاقت علی ساہی نے سانحہ بلدیہ کی چھٹی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں مزدوروں کی ہلاکت کے باوجود حکومت محنت کشوں اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔سانحہ بلدیہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ مزدور رہنماوٴں کی نظرثانی درخواست کی سماعت کرکے ملک بھر کے محنت کشوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment