لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر زارو قطار روتی رہیں۔ جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ نے کہا کہ بیگم کلثوم ایک مکمل خاتون تھیں ۔ انہوں نے نہ صرف بہترین انداز سے گھریلو امور سر انجام دئیے بلکہ جب پارٹی اور ملک کو ضرورت پڑی تو انہوں نے چار دیوار سے باہر نکل کر بھی اپنا کردار ادا کیا ۔ عظمیٰ بخاری نے روتے ہوئے کہا کہ چلیں اب تو بعض لوگوں کو یقین آ گیا ہو گا کہ بیگم کلثوم نواز بیمار تھیں۔