لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بڑے غم کا دن ہے ،محرم میں میری والدہ کا انتقال ہوا۔رب کا بلاوا آگیا تھا ،والدہ چلی گئیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ پرسوں والدہ کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اس سے قبل ان کی طبیعت کچھ بہتر ہوگئی تھی ۔دوسری جانب حسین نواز کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اور جنازے میں شرکت کافیصلہ نہیں ہوسکا۔