نواز لیگ نے 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر مسلم لیگ نے تمام سیاسی سرگرمیاں 3 دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں تمام سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لئے معطل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نڈر خاتون تھیں، انہوں نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment