اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائینگے

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز (آج ) بدھ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائینگے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment