اسکواش ٹورنامنٹ سے کھیل کو فروغ ملے گا-جان شیر خان

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان کے شہرہ آفاق سکواش کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ گذشتہ روز ’’میڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلعی، سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر سکواش کے کھیل کے فروغ کیلئے سکواش کورٹ بنائے تاکہ جو گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ موجود ہے وہ تربیت حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہو رہے ہیں جن میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ ویمنز ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment