پی سی بی انڈر 13اور انڈر 16ٹرائلز کا شیڈول جاری

لاہور (امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لاہو ر ریجن کے انڈر 13اور انڈر 16کے دو روزہ ٹرائلز 13اور 14ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ لاہور میں منعقد ہوں گے ،پہلے روز انڈر 13جبکہ دوسرے روز انڈر 16کے کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے ،ٹرائلز کی تکمیل کے بعد انڈر 13اور انڈر 16کے لیے 40,40 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جس کے بعد ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جائیں گے جس میں کامیابی کے بعد حتمی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا ۔ترجمان لاہور یجن عابد حسین کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر و چیف سلیکٹر جونیر سلیکشن کمیٹی پی سی بی باسط علی کی قیادت میں تین رکنی سلیکشن کمیٹی ٹرائلز کی نگرانی کرئے گی دیگر سلیکٹرز میں ایل آرسی اے کا ریجنل نمائندہ اور ریجنل اسسٹنٹ کوچ شامل ہو گا ترجمان کے مطابق زون کی سطح پر منعقدہ ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑی ہی ٹرائلز کے مستحق قرار پائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment