ایلسٹر کک اور جو روٹ بھارت کا جنازہ نکال دیا

لندن (امت نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک اور میزبان ٹم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جو رئوٹ نے بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی سنچریاں سکور کیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی اپنی سنچریاں سکور کیں بلکہ میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت بھی مضبوط بنا دی، ایلسٹر کک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 چوکوں کی مدد سے 147 رنز بنائے انکو 147 کے انفرادی سکور پر ویہاری نے پانٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔ دوسرے اینڈ پر موجود انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو رئوٹ نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی۔ انہوں نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے۔

Comments (0)
Add Comment