پولیس افسر سے تحفظ دیاجائے پھل فروش کی فریاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شو مارکیٹ رنچھوڑ لائن کے پھل فروش غلام مصطفیٰ نے گورنر سندھ، وزیراعلی، وزیر داخلہ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی جی رینجرز اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ کلری تھانے میں 15 ڈیوٹی پر مامور اے ایس آئی امداد پنہور سے اس کی جان بچائی جائے، جھوٹے کیسوں میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر بھاری رقم اینٹھ رہا ہے ابھی تک 60 ہزار لے چکا ہے، مزید مانگ رہا ہے، غریب آدمی ہوں، پھل بیچ کر گھر چلا رہا ہوں لاکھوں روپے کہاں سے لاؤں۔

Comments (0)
Add Comment