نیپرا لیٹر لیکر جانے پر بجلی عملے نے دفتر سے نکال دیا-نفیس الدین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیپرا حکام کا لیٹر لے کر جانے پر کے الیکٹرک عملے نے دفتر سے نکال دیا۔ نفیس الدین نے امت کو بتایا کہ کے بجلی دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گیا ہوں، لیکن انصاف نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے نیپرا حکام کو درخواست لکھی جس میں اووربلنگ کا بتایا گیا تھا، درخواست جمع ہونے کے کچھ دن بعد نیپرا کی جانب سے مجھے ایک لیٹر موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ آپ کی شکایت موصول ہوچکی ہے اور آپ کی درخواست الیکٹرک انسپکٹر پرویژنل آفس کراچی ریجنل -1گورنمنٹ سندھ بلاک نمبر 51پاک اسٹریٹ ،شارع عراق ،صدر کو بھیج دی گئی ہے جہاں تفشیش کے بعد فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ نفیس الدین نے بتایا کہ لیٹر موصول ہونے پر میں نے صدر آئی بی سی گیٹ نمبر 3 گیا تو کے الیکٹرک عملے نے لیٹر سمیت مجھے باہر نکال دیا۔ نفیس الدین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک حکام نے نیپرا کا حکم نامہ بھی منہ پر مار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک حکام نے مجھے پریشانی میں مبتلا کردیا ہے میں اپنی فریاد کس سے کروں۔

Comments (0)
Add Comment