اسلام آباد (ا سٹاف رپورٹر) وزارتِ مذہبی امور نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 28ستمبرتک نئے زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپےکا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 07مارچ تا 18مارچ ،2019ءاجمیر شریف، بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق 500پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا۔