لاہور(امت نیوز)وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے بھائی سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کو پنشن جاری کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق نگراں حکومت کے دور میں کابینہ ڈویژن نے وزارت خزانہ کو ایک سمری ارسال کی تھی جس میں قواعد میں نرمی کر کے محمد زبیر کو پینشن جاری کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔وزیر خزانہ کے پاس قواعد میں نرمی کا اختیار ہوتا ہے۔تاہم وزیر خزانہ اسد عمر نے یہ سمری مسترد کردی۔سابق گورنروں کو ان کی تنخواہ کے80 فیصد کے برابر پنشن دی جاتی ہے لیکن ان کے لئے کم از کم دو سال عہدے پر رہنا ضروری ہے۔ محمد زبیر کو فروری2017 میں مسلم لیگ کی حکومت نے مقرر کیا تھا اور انہوں نے اس سال اگست میں پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔