تین ہٹی تا نیپئر روڈ ازسر نو تعمیر کا کام 10ماہ میں مکمل ہوگا-بلدیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کے اہم ذمہ دار نے بتایا کہ 2سال سے سڑک کی تعمیر و مرمت کو وزیر اعظم پیکج میں رکھا گیا ہے، اس سلسلے میں 15 جنوری، 29مارچ اور 2مئی 2018 کو منعقدہ اجلاس کے دوران سی ڈی ڈبلیو پی نے نشترروڈ کی تعمیر و مرمت کی اسکیم کی منظوری دی۔ انہوں نے بتایا کہ نشتر روڈ کی تین ہٹی تا نیپئر روڈ ازسر نو تعمیر موجودہ اسٹیشن، تمام قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد یہ کام کم ترین بولی دہندہ میسرز قائم خانی اینڈبرادرز اور میسرز نیاز ایم خان اینڈ برادرز کو دیا گیا ہے توقع ہے کہ 300دن کے اندر کام مکمل ہوجائے گا۔

Comments (0)
Add Comment